اردن میں اپنی نوعیت کا ایک عجیب و غریب واقعہ

اردن میں اپنی نوعیت کا ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے دولہا نے نکاح کے فوری بعد بات نہ ماننے پر دلہن کو اسی اقت طلاق دے دی۔

عرب میڈیا رپورٹ  کی رپوٹ کے مطابق یہ واقعہ نکاح رجسٹرار کے آفس میں پیش آیا ہے جہاں دولہا اور دلہن سمیت ان کے گھر والے  بھی موجود تھے۔

رجسٹرار آفس کے ایک اہلکار اور لڑکی کے خاندان والوں نے دلہن کو بارہاں ماسک پہننے کا کہا مگر دلہن ان کی بات نہ مانی۔

دلہن کا یہی کہنا تھا کہ  ماسک سے  میری لپ اسٹک خراب ہو جائے گی جو بڑی محنت سے لگائی گئی ہےـ

رپورٹ کے مطابق دلہن کا رویہ دیکھ کر دلہا غصے میں آ گیا اور وہیں کھڑے کھڑےدلہن کو طلاق دے دی۔ دلہے نے کہا کہ یہ عورت ابھی سے کسی کی بات نہیں مانتی مستقبل یہ میرے ساتھ کیا کرے گی، اس سے کوئی بھلائی کی امید نہیں کی جا سکتی ہے۔

دلہے کو شدید طیش میں دیکھ کر دلہن اور دلہے کے خاندان والوں نے اسے سمجھانے کی بہت کوشش کی مگر وہ اپنے فیصلے پر ڈتا رہا۔