آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، ٹاپ 10 میں صرف 2 پاکستانی شامل

تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، ٹاپ 10 میں صرف 2 پاکستانی شامل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کی تازہ ترین رینکنگ میں صرف 2 پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب۔
آئی سی سی نے  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کردی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کے بہترین ٹی ٹوئنٹی بیٹر ہیں انہوں نے تازہ ترین درجہ بندی میں اپنی حکمرانی برقرار رکھی۔ وہ بیٹرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر۔دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور تیسرے پر جنوبی افریقا کے ایڈن مرکرم ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے 3 درجہ ترقی پاکر چوتھے اور پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک درجہ ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آگئے۔اس کے علاوہ بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے، آسٹریلوی کپتان 3 سیڑھیاں نیچے اترتے ہوئے 7 ویں نمبر پر آگئے۔