اکشےکمار نے شاہرخ خان اور رنویر سنگھ کی فلموں کا ریکارڈ توڑدیا

اکشےکمار نے شاہرخ خان اور رنویر سنگھ کی فلموں کا ریکارڈ توڑدیا

ممبئی بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی فلم ’سوریا ونشی‘ نے باکس آفس پر رنویر سنگھ اور شاہ رخ خان کی فلموں کے ریکارڈ توڑدئیے حال ہی میں اکشے کمار کی ریلیز ہونے والی اس فلم کی نمائش سینما گھر میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اس فلم نے باکس آفس پرکورونا لاک ڈاؤن سے پہلے ریلیز ہونے والی کئی فلموں کے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں جن میں شاہ رخ خان کی ’چنئی ایکسپریس‘اور رنویر سنگھ کی ’سمبا‘ شامل ہیں ہدایت کار روہت شیٹھی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’سوریا ونشی‘ 21 ویں نمبر پر آنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور ریلیز کے چوتھے ہفتے میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہوگئی ہے