پولیس کی کارروائی، مبینہ دہشتگرد اور اسمگلر گرفتار

لاڑکان: مارکیٹ تھانہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر کے ریلوے اسٹیشن سے مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیا،ایس ایچ او تھانہ مارکیٹ سرتاج جاگیرانی کے مطابق گرفتار کیے گیے دہشتگرد کی شناخت محمد علی بلیدی کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق مبینہ دہشتگرد قمبر کے علاقہ وگن کے گاؤں بارا کا رہائشی ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم سندھو دیش ریوولیوشنری آرمی (ایس آر اے) سے ہےگرفتار تخریب کار ریلوے ٹریک پر مشکوک حرکات کی شکایت پر پکڑا گیا، کالعدم تنظیم کے گرفتار رکن سے بم دھماکے میں استعمال ہونے والی 89 انچ ڈیٹو نیٹنگ کورڈ تار اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائس برآمد ہوئے ،پولیس کا کہنا ہے کہ محمد علی نے اعتراف کیا وہ ریلوے ٹریک کو اڑانا چاہتا تھا محمد علی بلیدی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے ،دوسری جانب نوشہرہ میں کینٹ پولیس نے صوبہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے اضلاع کو جعلی کرنسی اسمگل کرنے والے دو اسمگلرز گرفتار کر لئے ، تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او نے حسیب الرحمان اور جواد نامی ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں جعلی کرنسی برآمد کرلی ، ڈی پی او عمران خان کے مطابق ملزمان سے پاکستانی لاکھوں روپے کی جعلی کرنسی، یو اے ای درہم اور لاکھوں افغانی جعلی کرنسی برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان میں حسیب کا تعلق خیبر ایجسی سے ہے، جو مقامی پولیس کو منشیات اسمگلنگ اور فروخت میں بھی مطلوب ہیں۔