لینڈ سلائیڈ نگ کی وجہ سے گلگت اورراولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا

لینڈ سلائیڈ نگ کی وجہ سے گلگت اورراولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا

قراقرم ہائی وے پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت اورراولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے کوہستان کمیلا کے قریب ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ہےگلگت کے تھانہ پٹن پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے قراقرم ہائی وے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہےعلاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ رات میں سڑک کی بحالی کا کام سرانجام نہیں دیا جا سکتا ہے صبح ہونے کے بعد ہائی وے کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا قراقرم ہائی وے کی بندش سے مسافروں کو سخت مشکلات و پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے