کیا چھٹیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے؟ شفقت محمود کا اہم بیان آگیا

شفقت محمود نے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔وفاقی وزیرتعلیم نے کہا ”اگر موسم کی یہی شدت برقرار رہتی ہے تو حکومت سکولوں کے لیے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کر سکتی ہےہماری خواہش ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سکول بند نہ ہوں لیکن اگر حالات زیادہ خراب ہوتے ہیں تو اس وباء کی وجہ سے بھی سکول بند کرنے پڑ سکتے ہیں۔ اس حوالے سے پہلے بھی صوبوں کے ساتھ مل کر فیصلے کیے گئے اور اب بھی ایسا ہی کیا جائے گا کیونکہ صوبوں میں حالات ایک دوسرے سے کچھ مختلف ہوتے ہیں۔