بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس طلب

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس 13 جنوری کو طلب کر لیا گیا۔شفقت محمود اجلاس کی صدارت کریں گے

اجلاس میں کورونا کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اس کے علاوہ اجلاس میں نصابی کتب کی بروقت دستیابی اور ترسیل سے متعلق مشاورت ہوگی اورنصابی کتب کے لئے این او سی کی بروقت فراہمی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔گزشتہ دنوں اپنی پریس کانفرنس میں وزیر تعلیم نے کہا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے بند نہ کریں اور انہیں چلاتے رہیں تاہم اگر حالات زیادہ خراب ہوئے تو ہمیں تعلیمی ادارے بند کرنے پڑیں گے ۔