’صحت انصاف کارڈ سمیت ہر منصوبے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے‘

’صحت انصاف کارڈ سمیت ہر منصوبے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے‘

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ سمیت ہر منصوبے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے‌ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج گورنر ہاؤس پہنچے جہاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں صوبے میں عوامی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے گورنر پنجاب نے صوبے میں انصاف کارڈ کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کو سراہا ملاقات میں گورنر و وزیر اعلیٰ نے ملکی معاشی ترقی میں اپوزیشن کی رکاوٹوں کو غیر جمہوری اور غیر اخلاقی قرار دے دیا ہے گورنر و وزیر اعلیٰ نے اپوزیشن پر واضع کر دیا کہ حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین ہر معاملے پر پواٸنٹ اسکورنگ نہ کریں، مارچ 2022 اور مارچ 2023 بھی گزر جاٸے گا مگر حکومت قاٸم رہے گی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو بھی سب سے پہلے ملکی و عوامی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے، صحت انصاف کارڈ سمیت ہر منصوبے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کرپشن کو فروغ دینے والی اپوزیشن کا ایجنڈا کرپشن بچاؤ ہے، اپوزیشن کی کہانی ختم ہو چکی عوام عمران خان کیساتھ ہے عثمان بزدار نے مزید کہا کہ 2023 سے پہلے الیکشن کا خواب دیکھنے والے بس خواب ہیں دیکھیں گے، منفی سیاست کا مقابلہ عوامی خدمت سے کیا اور کرتے رہیں گے