گولڈ میڈلسٹ چوہا 8 سال کی عمر میں چل بسا

گولڈ میڈلسٹ چوہا 8 سال کی عمر میں چل بسا

بارودی سرنگیں سونگھ کر خطرے سے بچانے والا مشہورگولڈ میڈلسٹ افریقی چوہا ‘ماگاوا’ 8 سال کی عمر میں چل بسا ،جبکہ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق5 سالہ کیرئیر میں ماگاوا نے کمبوڈیا میں 100 سے زیادہ بارودی سرنگیں اور دیگر دھماکا خیز مواد سونگھا ماگاوا سب سے کامیاب چوہا تھا جسے بیلجیئم کے ایک خیراتی ادارے اپوپو نے تربیت دی تھی تاکہ انسانوں کو بارودی سرنگوں کے بارے میں آگاہ کرکے انہیں محفوظ طریقے سے ہٹایا جا سکے رپورٹس کے مطابق دھماکا خیز مواد کے اندر کیمیائی کمپاؤنڈ کا پتہ لگانے کے لیے تربیت یافتہ، ماگاوا نے ایک لاکھ 41 ہزارمربع میٹر سے بھی زیادہ زمین کوچیک کیا گیا ہے اس کے علاوہ اس کا وزن 1.2کلوگرام تھا جبکہ وہ 70cm لمبا تھا، اگرچہ وہ چوہوں کی بہت سی دوسری نسلوں سے کہیں زیادہ بڑا تھا لیکن ماگاوا ابھی بھی اتنا چھوٹا اور اتنا ہلکا تھا کہ اگر وہ بارودی سرنگوں کے اوپر سے چلتا تو وہ پھٹتی نہیں تھیں‌ دوسری جانب خیراتی ادارے اپوپو نے ایک بیان میں کہا کہ ماگاوا کی گزشتہ ہفتے کے آخر میں موت ہوئی، وہ بلکل صحت مند تھا لیکن آخر کے دنوں میں بہت سست ہوگیا تھا اور کھانے میں بلکل دلچسپی ظاہر نہیں کرتا تھا اپوپو کے مطابق ماگاوا صرف 20 منٹ میں ٹینس کورٹ کے سائز کے میدان کی مکمل تلاشی کی صلاحیت رکھتا تھا جبکہ یہی کام کرنے میں میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ ایک انسان کو ایک سے چار دن لگتے