کوئٹہ؛ ینگ ڈاکٹرز اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، ایمرجنسی سروسز بحال

کوئٹہ؛ ینگ ڈاکٹرز اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، ایمرجنسی سروسز بحال

کوئٹہ میں حکومت، ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں‌ جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نےایمرجنسی سروسز بحال کردیں‌ ینگ ڈاکٹرز کا سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز کا بائیکاٹ بدستور جاری ہے‌ چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کے مطابق حکومتی کمیٹی سے آج مذاکرات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل بتایا جائے گااور اس اجلاس میں پیشرفت ہونے کے بعد او پی ڈی بھی بحال کردی جائے گی رات گئے مذاکرات کامیاب ہونے پر گرفتار ڈاکٹروں کو رہا کردیا گیا ہے گرفتار ڈاکٹراور پیرا میڈیکل اسٹاف رہائی کے بعد سول اسپتال پہنچے، رہائی پانے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو وزرا کی گاڑیوں میں تھانےسے لایا گیا ہے