خیبرپختونخوا میں اومیکرون کے وار جاری، مزید 16 نئے کیسز رپورٹ

خیبرپختونخوا میں اومیکرون کے وار جاری، مزید 16 نئے کیسز رپورٹ

دیگر صوبوں کی طرح صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی اومیکرون کے وار جاری ہیں محکمہ صحت کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اومیکرون کے مزید 16 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اومیکرون سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 52 تک پہنچ گئی ہے محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسز پشاور، مردان، ملاکنڈ، سوات اور دیر اپر اے سے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت میں اومیکرون کے سب سے زیادہ 35 کیسز موجود ہیں