بلغم والی یا خشک کھانسی کے لئے امرود کا استعمال کیسے کیا جائے؟

بلغم والی یا خشک کھانسی کے لئے امرود کا استعمال کیسے کیا جائے؟

سردی کے موسم میں بلغم والی اور خشک کھانسی کا ہر شخص شکار ہوتا ہےجو اس سے جان چھڑانے کے لئے ہم کئی دوائیوں کا استعمال کرتے ہیں مگر خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوتے مگر اب ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہر قسم کی کھانسی کے علاج کے لئے صرف ایک مزیدار پھل امرود ہی کافی ہے لیکن کھانسی کے علاج کے لئے اس کا استعمال کس طرح کرنا ہے آیئے جانتے ہیں
امرود کھانے کے فوائد
امرود میں وافر مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ امرود میں وٹامن سی، آئرن، پوٹاشیم، کسیلے الکلائن اور دیگر بہترین غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں امرود فائبر سے بھرپور ہوتا ہے امرود میں موجود وٹامن سی اور آئرن کھانسی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے کھانسی چاہے خشک ہو یا بلغم والی دونوں ہی طرح کی کھانسی میں امرود فائدے مند ہے لیکن دونوں طرح کی کھانسی کو دور کرنے کے لئے اس کے استعمال کے طریقے بھی الگ الگ ہیں
بلغم والی کھانسی کے لئے امرود کا استعمال
بلغم والی کھانسی سے جہاں سینے، پھیپھڑوں اور گلے میں درد ہوتا ہے وہیں ٹانگوں میں بھی درد ہوجاتا ہے ایسے میں امرود کا استعمال بےحد فائدے مند ہے امرود میں موجود آئرن، وٹامن سی اور خاص طور پر پوٹاشیم بلغم والی کھانسی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
طریقہ کار
اس کے لئے 1 سے 2 امرود دھو کر خشک کر لیں اب اس کو توے پر رکھ کر اتنا بھونیں کہ اس کا چھلکا جل جائے اسے گھماتے رہیں اور سب طرف سے اس کا چھلکا جلا لیں اب اسے کاٹیں اس پر کالی مرچ اور کالا نمک چھڑک کر رات سونے سے پہلے کھا لیں، امرود سے پہلے پانی پی لیں مگر امرود کھانے کے بعد پانی کا استعمال نہ کریں، کھانسی دور ہو جائے گی
خشک کھانسی کے لئے امرود کا استعمال
خشک کھانسی میں گلا، حلق اور زبان مستقل خشک رہتا ہے، ایسے میں بار بار پھندا بھی لگتا ہے اور پیاس کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا رہتا ہے، البتہ بار بار خشک کھانسی کی وجہ سے کھانسنے سے گلے میں خراش بھی آ جاتی ہے اور پسلیاں بھی دُکھتی ہیں
طریقہ کار
ایسے میں امرود دھو کر باریک باریک کاٹ لیں اور اس پر دارچینی پاؤڈر اور شہد ڈال کر مکس کریں پھر پانی پی کر یہ امرود کھائیں، امرود کھانے کے آدھے گھنٹے کے بعد تک پانی نہ پیئیں