بچے کو دودھ پلانا ماں کو کونسی بڑی بیماریوں سے بچاتا ہے؟ تحقیق میں انکشاف

بچے کو دودھ پلانا ماں کو کونسی بڑی بیماریوں سے بچاتا ہے؟ تحقیق میں انکشاف

بچے کو دودھ پلانے والی مائیں امراضِ قلب، بلڈ پریشر، ذیابیطس اور فالج سے محفوظ رہ سکتی ہیں‌ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی تحقیق کے مطابق دورانِ حمل، زچگی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے والی ماؤں پر تحقیق کرنے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماں کا دودھ نومولود کے لئے مفید ہونے کے ساتھ ساتھ دودھ پلانے والی ماں کو امراضِ قلب، بلڈ پریشر، ذیابیطس اور فالج کے خطرات سے محفوظ رکھتا ہے صرف یہی نہیں بلکہ عالمی ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق باقاعدگی سے مان کا دودھ پینے سے جہاں شیرخوار بچے سانس کے امراض، اموات اور دیگر انفیکشن سے محفوظ رہتے ہیں وہیں اس سے خود ماں کو بھی فائدہ ہوتا ہے اور وہ چھاتی سمیت کئی طرح کے سرطان سے بھی محفوظ رہتی ہے یاد رہے کہ یہ تحقیق آسٹریا کی انسبرک میڈیکل یونیورسٹی کےڈاکٹر پیٹر وائلے اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے جبکہ انہوں نے اس تحقیق سے پہلے موجود ڈیٹابیس، سائنسی لٹریچر اور دیگر شواہد کو بھی بغور دیکھا ہے تحقیق سے معلوم ہوا کہ خاتون بچے کو باقاعدگی سے دودھ پلائے تو امراضِ قلب اور اس سے مرنے کا خدشہ 17 فیسد اور فالج کا خطرہ 12 فیصد تک کم ہوسکتا ہے تاہم ڈاکٹروں کا اصرار ہے کہ خواتین کم سے کم ایک سال سے دو سال تک دودھ پلانا جاری رکھیں