گھر کا صفایا کرتے چور کو کھچڑی نے پکڑوا دیا

گھر کا صفایا کرتے چور کو کھچڑی نے پکڑوا دیا

گھرکا صفایاکرتے وقت چور کو بھوک لگ گئی اور کچن میں کھچڑی بنانے کے لئے رکا جہاں پولیس نے پکڑلیا اور بھارت میں چوری کی ایک عجیب و غریب واردات سامنے آئی ہے جہاں چور ایک گھر سے قیمتی سامان لوٹ رہا تھا اچانک اسے بھوک نے پریشان کیا اور جس پر اس نے کچن کا رخ کیا، کچھڑی پکانے کے لئے رک گیا اور یہی اس کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوئی ہے کیونکہ پڑوسیوں کے پولیس کو اطلاع دینے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا چور گوہاٹی کے علاقے میں ایک گھر میں اس وقت گھسا جب گھر کے مالکان باہر تھے تاہم پڑوسیوں کو اس کی موجودگی کا احساس اس قت ہوا جب اس نے کھچڑی پکانا شروع کی جس کی پڑوسیوں نے کچن سے آوازیں سنیں، پڑوسیوں نے چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے آسام پولیس نے منگل کو ٹویٹر پر مزاحیہ انداز میں واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ چور کی تو کچھڑی پک گئی ہے کچھڑی کے بہت سے صحت کے فوائد کے باوجود پتہ چلتا ہے کہ چوری کی کوشش کے دوران کھچڑی پکانا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے