پی ایم ایس کا امتحان دینےوالوں کیلئے بُری خبر

پی ایم ایس کا امتحان دینےوالوں کیلئے بُری خبر

پنجاب حکومت نے پی ایم ایس کا امتحان دینے سے قبل امیدواروں کا سکریننگ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سمری بھی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے، سکریننگ ٹیسٹ پاس کرنیوالے امیدوار ہی پی ایم ایس کا امتحان دے سکیں گے، یہ سکریننگ ٹیسٹ رواں سال سے ہی شروع ہوگا ٹیسٹ کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے رولز میں ترمیم کی جائے گی