کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سکولوں کی بندش کے معاملے پر اہم پیغام جاری کر دیا

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر بین الصوبائی وزراء برائے تعلیم کا اجلاس آئند ہ ہفتے تک ملتوی کر دیا گیاہے جو کہ آج ہونے جارہاتھا

مراد راس نے تمام پوچھنے والوں کیلئے ٹویٹر پر پیغام میں کہا سکول بند کرنے سے پہلے میر ی رائے ہے کہ دیگر سرگرمیاں خصوصی طور پر سماجی سرگرمیاں سکول بند کرنے سے پہلے بند کرنی ہوں گی ، سکول بندش کی صورت میں آخری قدم ہونا چاہیے ،گزشتہ دو سالوں میں ہمارے بچوں کی پڑھائی کا ناقابل تصور نقصان ہواہے ۔‘‘