پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیے

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیے

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مجموعی طو ر پر مندی کا رحجان رہا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ 100 اانڈکس میں 153 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔آج (جمعرات کو) جب کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 45ہزار916 کی سطح پر تھا۔ ایک وقت میں کاروبار کا مثبت رحجان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈکس 46ہزارکی نفسیاتی سطح عبور کرگیا۔تاہم اس کے بعد انڈکس میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ،جب کاروبار ی دن کا اختتام ہوا تو 100 انڈکس 45ہزار763 کی سطح پر تھا۔