اس خاتون کا ہونٹ اتنا سوجا ہوا کیوں ہے؟ وجہ جان کر کئی خواتین کے ہوش اڑ جائیں

اس خاتون کا ہونٹ اتنا سوجا ہوا کیوں ہے؟ وجہ جان کر کئی خواتین کے ہوش اڑ جائیں

وقت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کے پیمانے بھی گویا تبدیل ہو چکے ہیں۔ کبھی خواتین کے پتلے ہونٹ خوبصورتی کی علامت ہوا کرتے تھے، اب موٹے ہونٹوں کو خوبصورت مانا جاتا ہے اور خواتین ہونٹوں میں کیمیکلز ڈلوا کر انہیں موٹا کرواتی ہیں، جس میں گاہے ان کو کچھ ایسی تکلیف سے بھی دوچار ہونا پڑ جاتا ہے، جس سے یہ امریکی خاتون ان دنوں دوچار ہے۔ روبی نامی اس خاتون نے اپنے ہونٹ موٹے کروانے کے لیے ان کی فلنگ کروائی لیکن خوفناک ری ایکشن کے نتیجے میں اس کے ہونٹوں میں داخل کیا گیا مواد پگھل گیا جس سے اس کا اوپری ہونٹ غبارے کی طرف پھول گیا۔ روبی نے فیس بک پر اس سوجے ہونٹ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی ہے اور کیپشن میں لکھا ہے کہ ”میرا ’لِپ فلر‘ (Lip filler)پگھل گیا اور میں ہسپتال جا پہنچی۔“روبی کی طرف سے پوسٹ کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے ہونٹ میں اس قدر سوجن آ چکی ہوتی ہے کہ اس کے اوپری ہونٹ سے نیچے چہرے کا تمام حصہ سوجن کا شکار ہو چکا ہوتا ہے۔ وہ اپنی پوسٹ میں کہتی ہے کہ ”میں اس وقت جس تکلیف سے دوچار ہوں، میں نے تہیہ کیا ہے کہ آئندہ زندگی میں کبھی ہونٹوں کی فلنگ نہیں کراؤں گی۔“