پٹرول 150 روپے فی لٹر ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہو یا نہ ہو لیکن پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے لیکن عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کا اثر ممکنہ طور پر پاکستان پر بھی دکھائی دے سکتا ہے اور یہ امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ پٹرول6 روپے تک مہنگا ہوسکتا ہے ۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں دو ڈالر اضافہ ہواہے جس کے بعد فی بیرل قیمت 81 ڈالر ہو گئی ہے جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 70 سینٹ اضافے کے بعد 83.70 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔عالمی سطح پر بڑھنے والی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول مہنگا ہونے کا امکان پیدا ہو گیا، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے، ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے 75 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے ،لائٹ ڈیزل میں چھ روپے اضافہ متوقع ہے۔ قیمت میں اضافے کے بعد فی لیٹر پٹرول 150 روپے کا ہوجائے گا۔