قتل کے مجرم کا تعلیم کے میدان میں کارنامہ، 10 لاکھ روپے کی اسکالر شپ کی پیشکش

قتل کے مجرم کا تعلیم کے میدان میں کارنامہ، 10 لاکھ روپے کی اسکالر شپ کی پیشکش

علم حاصل کرنے کی سچی لگن اور جستجو ہو تو انسان کہیں بھی تعلیم حاصل کرسکتا ہے ،اس کی ایک بہترین مثال سینٹرل جیل کراچی میں سامنے آئی ہے ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم نعیم شاہ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں اے ون گریڈحاصل کرکے سب کو بتادیا کہ تعلیم کہیں بھی حاصل کی جاسکتی ہے نعیم شاہ نے انٹرمیڈیٹ میں 1100میں سے 954نمبر لیکراے ون گریڈ حاصل کیا گیا ہے رپورٹس کے مطابق انٹر میڈیٹ میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والا مجرم نعیم شاہ کو قتل کے جرم میں 25 سال قید سنائی گئی جبکہ وہ گزشتہ 11 سال سے جیل میں سزا کاٹ رہا ہے اور اسی دوران اس نے تعلیم بھی حاصل کی ذرائع کے مطابق نعیم شاہ انٹرمیڈیٹ میں سب سے زیادہ نمبر لینے والے 20 طلبا میں شامل ہے‌ دوسری جانب نعیم کی قابلیت کو دیکھ کر اسے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی 10 لاکھ روپے کی ایدھی اسکالرشپ کی پیش کش کی گئی ہے