جسم کی اضافی چربی اور جوڑوں کا درد ختم کرنے کے لئے ادرک کا کیسے استعمال کریں؟جسم کی اضافی چربی اور جوڑوں کا درد ختم کرنے کے لئے ادرک کا کیسے استعمال کریں؟

جسم کی اضافی چربی اور جوڑوں کا درد ختم کرنے کے لئے ادرک کا کیسے استعمال کریں؟

اگر آپ موٹاپے اور جوڑوں کے درد سے پریشان ہیں تو ’ادرک کا پانی‘ وہ مفید نسخہ ہے جو آپ کو ہر صورت آزمانا چاہئیے بڑھا ہوا پیٹ، جسم کی اضافی چربی یہ آج کل ہر دوسرے شخص کا مسئلہ بن گیا ہے کیونکہ ہماری طرزِ زندگی کی بدولت ہم اپنی فٹنس کو کھوتے جا رہے ہیں ان مسائل کے حل کے لئے ادرک کے پانی سے بہتر کچھ نہیں ہے ویب سائٹ ’کنسیڈر ہیلتھ‘ کے مطابق ادرک کا پانی خون میں لوتھڑے نہیں بننے دیتا اور خون کے بہاﺅ کو متوازن کرتا ہے ادرک کا پانی یا چائے کولیسٹرول لیول میں کمی لاتی ہے اور جوڑوں کے درد، سوزش اور سوجن سے نجات دلتی ہے، یہ نسخہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے جو آپ کے جسم کی صفائی کرتا ہے اور کئی طرح کی بیماریوں، یہاں تک کہ کینسر جیسی بیماری کے خلاف بھی قوتِ مدافعت پیدا کرتا ہے
ادرک کا پانی
ڈیڑھ لیٹر پانی چولہے پر چڑھائیں اور اسے اُبالیں، جب اس میں اُبال آنا شروع ہو جائے تو اس میں ادرک کے ایک انچ کے چھوٹے اور باریک کٹے ہوئے ٹکڑے شامل کر لیں جب پانی میں اچھی طرح اُبال آ جائے اور ادرک کا سارا عرق اس میں آ جائے تو اسے چولہے سے اُتار کر سائیڈ میں رکھ دیں، جب یہ نیم گرم ہو جائے تو اس میں ایک عدد لیموں کا تازہ عرق ملا لیں
استعمال
اب روزانہ ناشتے سے پہلے اور رات کے کھانے سے پہلے اس پانی کا استعمال کریں اور پورا دن جو بھی کھائیں اس کے بعد اس پانی کے ایک دو گھونٹ پی لیں یہ عمل مستقل مزاجی کے ساتھ کرنے سے تیزی سے جسم کی اضافی چربی کا خاتمہ ہوگا وزن کم ہوگا اور جسم سے تمام فاسد مادوں کا خاتمہ ہو جائے گا ساتھ ہی جوڑوں کا درد بھی دور ہوگا