پب جی دنیا میں سب سے زیادہ آمدن کرنے والا گیم بن گیا

پب جی دنیا میں سب سے زیادہ آمدن کرنے والا گیم بن گیا

سمارٹ فون میں کھیلے جانے والے موبائل گیم پب جی نے مقبولیت کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہےچینی کمپنی Tencent کی جانب سے بنایا گیا گیم پب جی شروع سے ہی کسی نہ کسی شکل میں خبروں میں رہتا ہےٹیکنالوجی صارفین کا تجزیہ کرنے والی ٹیکنالوجی فرم سینسر ٹاور میں شایع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2021 میں پب جی دنیا میں سب سے زیا دہ آمدن کرنے والے گیمز میں سر فہرست رہاگزشتہ ماہ ایکشن گیمز کے دلدادہ افراد نے پب جی پر مجموعی طور پر 244 مین ڈالر خرچ کیے جو کہ گزشتہ سال میں اس مدت میں خرچ کی جانے والی رقم سے 36 اعشاریہ 6 فیصد زائد ہےپب جی نے سب سے زیادہ ریونیو68 اعشاریہ 3 فیصد چین سے حاصل کیا جہاں اسے گیم فار پیس کے نام سے مقامی رنگ دے دیا گیا ہےپب جی کا 6 اعشاریہ 8 فیصد ریونیو امریکا اور ساڑھے 5 فیصد ریونیو ترکی سے حاصل ہوا ہویو کی جانب سے ڈیولپ کیا گیا گیم جین شائن امپیکٹ 134.3 ملین ریونیو کے ساتھ دنیا بھر میں سب سے زیادہ آمدن کرنے والےموبائل گیمز میں دوسرے نمبر پر رہاجین شائن امپیکٹ کے ریونیو کا 28 فیصد چین اور 23 اعشاریہ 4 فیصد امریکا سے حاصل ہواسینسر ٹاور کے مطابق مجموعی طور پر گیم کی مارکیٹ نے دسمبر 2021 میں تقریبا 7 ارب 40 کروڑ ڈالر کمائے یہ آمدن انہیں گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر کھلاڑیوں کی جانب سے خرچ کی گئی رقم سے ملی دسمبر 2021 میں موبائل ویڈیو گیمز پر سب سے زیادہ رقم خرچ کرنے والے کھلاڑیوں میں امریکی سرفہرست رہےامریکییوں نے اس عرصے میں 2 ارب 20 کروڈ ڈالر پب جی پر خرچ کیے جو کہ دنیا بھر میں خرچ کی جانے والی رقم کا 29 اعشاریہ 6 فیصد بنتا ہے