بلاول حریم شاہ کے پسندیدہ سیاستدان، ناپسندیدہ کون؟

بلاول حریم شاہ کے پسندیدہ سیاستدان، ناپسندیدہ کون؟

حریم شاہ نے بلاول بھٹو کو پسندیدہ اور فیاض چوہان کو ناپسندیدہ سیاستدان قرار دےد یاحریم شاہ ان دنوں لندن میں ہیں جس دوران انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیاحریم شاہ نے دوران گفتگو اپنے پسندیدہ اور ناپسندیدہ سیاستدانوں کے حوالے سے گفتگو بھی کی اور بتایا کہ بلاول بھٹو ان کے پسندیدہ سیاستدان ہیں اور پیپلز پارٹی میں چند لوگ ایسے ہیں جن کی وجہ سے انہیں پارٹی پسند ہےحریم نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان ان کے ناپسندیدہ سیاستدان ہیں ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ انہیں کسی کا خوف نہیں کیوں کہ وہ اللہ پر پورا یقین رکھتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر فحاشی کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے شوبز سے منسلک خواتین ان سے زیادہ نازیبا لباس پہنتی ہیں خیال رہے کہ ایک ویڈیو میں کراچی سے برطانیہ رقم لے جانے کا دعویٰ کرنے والی حریم شاہ کے خلاف کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بھی انکوائری رجسٹرڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہےڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کے مؤقف کی وضاحت کے لیے انہیں باضابطہ نوٹس جاری کیا جا رہا ہے