آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کی تاریخ منظر عام پر آگئی ہےاطلاعات کے مطابق آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے لیے شیڈول کا اعلان 21 جنوری کو ہوگا جبکہ رواں برس 16 اکتوبر سے اس میگا ایونٹ کا آغاز ہونا ہے۔ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو رکھا گیا ہے جبکہ مجموعی طورپر 45 میچز کھیلے جائیں گے تاہم یہ کن شہروں اور کن تاریخوں میں ہوں گے، اس بارے میں ابھی فیصلہ ہونا باقی ہےرپورٹس کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان معاملات فائنل ہونے پر 21 جنوری کو اس کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا اعزاز آسٹریلیا نے اپنے نام کیا تھا جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو اپنی سرزمین پر اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کرنا ہے