شاہد کپور نے خود کو اپنی اہلیہ کی دوسری محبت قرار دیدیا

شاہد کپور نے خود کو اپنی اہلیہ کی دوسری محبت قرار دیدیا

بھارتی اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کو انڈسٹری کی سب سے خوشگوار اور پیار کرنے والی جوڑی تسلیم کیا جاتا ہےحال ہی میں اداکار شاہد کپور نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ کو پیار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس ویڈیو میں شاہد کپور کی اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے لئے محبت کو دیکھا جاسکتا ہےاس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے بتایا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کی دوسری محبت ہونے پر بھی بہت خوش ہیں
اپنی اہلیہ کی پہلی محبت کے حوالے سے بتاتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ جو دیکھ رہی ہے وہ اس کی پہلی محبت ہےخیال رہے کہ اس ویڈیو میں یہ جوڑا بہت الگ الگ بیٹھا ہوا نظر آرہا ہے جبکہ میرا راجپوت اپنے موبائل میں بہت مصروف نظر آرہی ہیں اور اداکار ان سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں