آئمہ بیگ نے کانسرٹ کے دوران بدتمیزی کرنے والوں کو دیا کرارا جواب

آئمہ بیگ نے کانسرٹ کے دوران بدتمیزی کرنے والوں کو دیا کرارا جواب

پاکستان کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے کانسرٹ کے دوران بدتمیزی کرنے والوں کو بہترین انداز میں جواب دیا ہے۔سوشل میڈیا پر گلوکارہ آئمہ بیگ کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ، گلوکارہ آئمہ ملک کانسرٹ کے دوران موجودہ عوام سے مخاطب ہوتی نظر آرہی ہیں۔ویڈیو میں آئمہ بیگ نے بدتمیزی کرنے والوں کی غیراخلاقی حرکتوں کا اسی انداز میں جواب دیا ہے۔آئمہ بیگ کو اس ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں ہیں کیونکہ ہم بھی لاہور والے ہیں۔خیال رہے کہ وہ ویڈیو گلوکارہ آئمہ بیگ کے لاہور میں ہونے والے کانسرٹ کے دوران بنائی گئی تھی کہ جب موجودہ عوام میں سے کچھ افراد ان کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آرہے تھے۔