ماہرہ خان کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا

ماہرہ خان کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے نئے انداز کی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت لیا ہے۔اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں اپنے نئے لک کے متعلق بتایا ہے .

اداکارہ نے اپنے پوسٹ میں واضح کیا ہے کہ ان کا اومیکرون کا ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد وہ اپنی زندگی کو معمول کے طور پر جینے کے لئے پرعزم ہیں۔اداکارہ نے اپنے پوسٹ میں بتایا ہے کہ میں کبھی اپنی زندگی میں بال کا رنگ نہیں بدلا ہے لیکن آج خود کو تھوڑا بدل کر اچھا لگ رہا ہے۔اداکارہ نے پوسٹ میں واضح کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں صرف اپنے بالوں کو ٹھیک کروانے گئی تھی لیکن پھر میں نے ان سے درخواست کر کے اپنی مکمل کٹنگ ہی کروالی۔ماہرہ خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بالوں کے لئے گلابی رنگ کا انتخاب کیا تھا جسے سن کر سب بہت حیران رہ گئے تھے۔