آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی رینکنگ جاری کر دی۔جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد بھارت کی ایک درجہ اور تنزلی ہو گئی جبکہ جنوبی افریقہ بھارت کو شکست دے کر رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آ گیا اور بھارت ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں سری لنکا سر فہرست ہے جبکہ آسٹریلیا دوسرے اور پاکستان کی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں تیسری پوزیشن ہے۔ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں نیوزی لینڈ چھٹے اور بنگلہ دیش ساتویں نمبر پر آیا ہے