مہنگائی کی مجموعی شرح 19.82 فیصد ہوگئی،ادارہ شماریات

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 19.82 فیصد ہوگئی کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 20.89 فیصد ہوگئی ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.43 فیصد کم ہوئی

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیاز 5 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ماچس کی ڈبی کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا،مٹن 10 روپے 19 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ، ایک ہفتے میں دال مونگ، دال چنا،ماش اور دال مسور بھی مہنگی ہوئی تازہ دودھ ،چاول، گڑ اور سرسوں کا تیل بھی مہنگا ہوا ایک ہفتے میں 9 اشیا سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا زندہ مرغی 7 روپے 15 پیسے فی کلو سستی ہوئی انڈے 5 روپے 49 پیسے فی درجن سستے ہوئے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 7 روپے 11 پیسے سستا ہوا،ایک ہفتے میں آلو، ٹماٹر، لہسن، ایل پی جی سلنڈر اور دہی بھی سستا ہوا،