لاہور :شہر میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ

شہر میں کورونا کیسز کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے 28 دسمبر 2021 سے 13 جنوری 2022 تک کیسز میں اضافے کا چارٹ جاری کر دیا۔ 28 دسمبر 2021 کو شہر میں کورونا کے 64 مریض رپورٹ ہوئے۔ 13 جنوری 2022 کو 584 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کیسز میں اضافہ پر ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ شہری ماسکس کا استعمال کریں اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال لازمی کریں۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر سے ہی کورونا سے بچاؤ ممکن ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ شہری بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں