ضلعی انتظامیہ لاہور نے تیرہ پناہ گاہوں میں احساس لباس پروگرام موسم سرما 2022 کی چار روزہ رپورٹ جاری کر دی

ضلعی انتظامیہ لاہور نے تیرہ پناہ گاہوں میں احساس لباس پروگرام موسم سرما 2022 کی چار روزہ رپورٹ جاری کر دی ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ گزشتہ 04 روز کے دوران سردی کی شدید لہر میں 1500 سے زائد افراد میں گرم کپڑے، چادریں، جوتے، جیکٹس، ٹوپیاں اور دیگر آئٹمز کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شہر کی تیرہ پناہ گاہوں میں اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ پناہ گاہوں میں مقیم بے گھر، غریب اور مسافر افراد کو روزانہ کی بنیاد پر ناشتہ اور رات کا کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ داتا دربار، فروٹ و سبزی منڈی، جناح ہسپتال، ریلوے اسٹیشن، ٹھوکر نیاز بیگ، لاری اڈہ، گجومتہ، کوٹ خواجہ سعید، جوہر ٹاؤن، بند روڈ، شاہدرہ، بی بی پاک دامن اور نگہبان سنٹرز کی پناہ گاہیں پوری طرح فعال ہیں