عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت سٹریٹ لائٹس کی خریداری اور مرمت کے حوالے سے اہم اجلاس

ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت سٹریٹ لائٹس کی خریداری اور مرمت کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سی ای او سید علی بخاری، پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر میاں وحید الزمان، ایم او انفراسٹرکچر، ایم او فنانس سندھو، ایم او پلاننگ ایم مغل موجود تھے۔ سی ای او ایم سی ایل سید علی بخاری نے ایڈمنسٹریٹر عمر شیر چٹھہ کو بریفنگ دی۔ سٹریٹ لائٹس کی خریداری اور تخمینہ جات کی منظوری دے دی گئی ہے