یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کامیابی کی طرف گامزن

یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کامیابی کی طرف گامزن۔نیا پاکستان قومی صحت کارڈ ایپ پر صارفین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ گئی۔

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے کہا ڈیڑھ لاکھ شہریوں نے گزشتہ 12 دنوں میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ ایپ استعمال کی۔ہزاروں شہری روزانہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ ایپ کے ذریعے طبی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں قومی صحت کارڈ کے ذریعے جدید و معیاری علاج معالجہ کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں

کیٹاگری میں : صحت