یشما گِل لباس کی وجہ سے شدید تنقید کا شکار

پاکستان: شوبز انڈسٹری کی اداکارہ یشما گِل لباس کی وجہ سے شدید تنقید کا شکار،اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ غیر مناسب لباس زیب تن کی ہوئی ہیں یشما گِل انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں ، یشما گِل کی تصاویر پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں گزشتہ دنوں یشما گِل نے فوٹو شئیر کی تصاویر میں اداکارہ مشرقی لباس زیب تن کی ہوئی تھیں،اس سے قبل اداکارہ نے عورت مارچ اور عورتوں کے حقوق کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا اللّہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کی ذمہ داری مرد کو دی ہے اگر اللّہ تعالیٰ نے مرد کو یہ رتبہ دیا ہے کہ وہ عورت کا محافظ ہے اور اس کی کفالت کا ذمہ دار ہے تو اس کامطلب ہے کہ عورت اللّہ کی محبوب مخلوق ہے اس لئے عورت پر یہ چیز لازم ہے کہ وہ اپنے مرد کا قرآن میں دیے گئے احکامات کے مطابق جہاد برابر خیال رکھے،دوسری جانب یشما گِل نے مردوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی عورت آپ کا اس طرح خیال رکھے جیسے کہ وہ آپ کے لئے جہاد کر رہی ہے تو آپ کے لئے بھی یہ احکامات ہیں کہ آپ اسے پہلے ایسا ماحول دیں کہ عورت کو آپ سے اتنی محبت ہو اور وہ آپ کے لئے یہ سب کچھ کرے، انہوں نے کہا کہ جو کچھ انہوں نے ابھی کہا وہ سب قرآن مجید میں موجود ہے لیکن لوگ ان باتوں کی گہرائی میں نہیں جاتے، لوگ صرف وہ سب دیکھنا چاہتے ہیں جو ان کے اپنے عقائد کے حساب سے انہیں اچھا لگ رہا ہو۔