اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ

اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ

اسلام آباد اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلے کے جھٹکے خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں مردان، مالاکنڈ، سوات، بونیر، دیر بالا اور چترال میں زلزلے میں بھی محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 اورگہرائی 100کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 200کلومیٹر دور افغانستان میں تھا