اپیکس کمیٹی کا اعلامیہ جاری ، تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

اپیکس کمیٹی کا اعلامیہ جاری ، تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

اپیکس کمیٹی نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیاہے جبکہ عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیمتی جانوں کو بچایا جانا سب سے زیادہ ضروری ہے، پاکستان افغانستان کے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے افغان عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی اجلاس کااعلامیہ جاری کردیا گیا ہے،اعلامیہ میں افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں قیمتی جانوں کو بچایا جانا سب سے زیادہ ضروری ہے۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف شریک ہوئے۔