جیکولین فرنینڈز کو بالی ووڈ میں کام ملنا بند

بھارت: اداکارہ جیکولین فرنینڈز کو بالی ووڈ میں کام ملنا بند، وہ ایک اور بڑے پراجیکٹ سے باہر ہوگئیں، کچھ روز قبل جیکولین بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور پروڈیوسر اکی نینی ناگا ارجن کے ساتھ فلم دی گھوسٹ کا حصہ تھیں تاہم اب وہ مزید اس فلم کا حصہ نہیں ہیں اداکارہ کے فلم سے باہر ہونے کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی لیکن کہا جارہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے کیس کی وجہ سے ہی اداکارہ کو فلم سے باہر کیا گیا ہے اور اب فلمساز کسی دوسری ہیروئن کی تلاش میں ہیں ، اس سے قبل بھی جیکولین فرنینڈز کو منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے پون کلیان کی تیلگو فلم سے نکال دیا گیا تھا اور ان کی جگہ نرگس فخری کو کاسٹ کیا گیا تھا ، جیکولین فرنینڈز کو کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث دھوکے باز شخص سکیش چندر شیکھر کے ساتھ تعلقات کی قیمت چکانی پڑرہی ہے۔