وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر، معاون خاص، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ نے ترقیاتی اسکیموں کیلئے یونیفائیڈ آئیڈینٹی فکیشن نمبر (یو آئی ڈی) بارکوڈ قائم کرنے کی تجویز دیدی اسوقت ہر اے ڈی پی اسکیم کا نمبر ہوتا ہے جو ہر سال تبدیل ہوجاتا ہے نمبر تبدیل ہونے سے اسکیم کو ٹریس کرنا مشکل کوجاتا ہے

اب یو آئی ڈی کوڈ جب الاٹ ہوگا تو اسکیم کے مکمل ہونے تک اسکیم کا پورا اسٹیٹس بتائے گا کابینہ نے یو آئی ڈی بار کوڈ پر تبادلہ خیال کے بعد نئے سال سے یو آئی ڈی کوڈ کے ساتھ اے ڈی پی بنانے کی منظوری دیدی