منی بجٹ کے اثرات آنا شروع، ٹویوٹا نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری پکڑ لی

حکومت کی طرف سے منی بجٹ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس بڑھائے جانے کے بعد پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی طرف سے اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے اور باقی کمپنیوں کی طرف سے بھی نئی قیمتوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی کی کاروں میں بھی 2.4فیصد سے 4.8فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ ٹویوٹا یارس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3کی قیمت میں 62ہزار171روپے اضافہ ہو گا جس کے بعد گاڑی کی قیمت 26لاکھ 11ہزار171روپے تک پہنچ جائے گی۔ اسی طرح یارس اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.3کی قیمت 65ہزار 341روپے اضافے سے 27لاکھ 44ہزار 341روپے، یارس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3کی قیمت 67ہزار 49روپے اضافے سے 28لاکھ 16ہزار 49روپے، یارس اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3کی قیمت 69ہزار 488روپے اضافے سے 29لاکھ 18ہزار 488روپے ہو جائے گی۔