دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیا

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے ماہرین نے دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا،ترجمان کے مطابق سکھر میں نہروں میں پھنسی ڈولفنز کو ریسکیو کرنے کے بعد ٹیگز لگائے گئے جن میں 2 مادہ اور ایک نر شامل تھا، ایشیا میں پہلی بار دریائی ڈولفنز میں سیٹلائٹ ٹیگنگ کی گئی جبکہ سیٹلائٹ ٹینگنگ کی مدد سے ڈولفنز کے حوالے سے بہت سے سوالوں کے جواب مل پائیں گے،ترجمان کے مطابق سیٹلائٹ ٹیگ محکمہ جنگلی حیات، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی جانب سے لگائے گئے ہیں،ڈاکٹر عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ ٹیگ شدہ ڈولفنز سے موصول ہونے والا ابتدائی سیٹلائٹ ڈیٹا امید افزا لگتا ہے۔