اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتار

کراچی:پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کے عملے نے ایک کارروائی کے دوران اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عثمان کے مطابق ان کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم مرزا غیور ولد مرزا داؤد احمد کو گرفتار کرلیا جو کہ محمود آباد کراچی کا رہائشی ہے معروف عثمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں کراچی پولیس کو اغوا برائے تاوان اور دیگر کیسز میں بھی مطلوب تھا ، مرزا غیور خود کو کسٹم کا انسپکٹر ظاہرکرواکے وارداتیں کرتا تھا ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔