خیبرپختونخوا میں کورونا کے وار جاری، مزید 3 مریض جاں بحق

خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید 3 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 3 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں ، خیبرپختونخوا میں کورونا سےجاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار980 ہوگئی ہے۔خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید854 افراد متاثر ہو گئے ہیں ، کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ86ہزار537 ہوگئی ہے۔خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا سے متاثرہ 184 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، کورونا سےصحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 76ہزار43 ہوگئی ہے۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد2ہزار 913 ہوگئی ، پشاور میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید454 افراد متاثر ہوئے۔پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 69 ہزار735 ہوگئی ، خیبرپختونخوا میں ایک دن میں 10ہزار13 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔