اوباوڑو:شوگرمل کے زیرو پوائنٹ پر رات کے اندھیرے میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور قتل

اوباوڑو:شوگرمل کے زیرو پوائنٹ پر رات کے اندھیرے میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور قتل

اوباوڑو: تھانہ کھمبڑا کے حدود جے کے ٹی شوگرمل کے زیرو پوائنٹ پر رات کے اندھیرے میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کوقتل کردیا گیا.

اوباوڑوکےتھانہ کھمبڑا کے حدود جے کے ٹی شوگرمل کے زیرو پوائنٹ پر رات کے اندھیرے میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کوقتل کردیا گیا، قتل ہونے والے شخص کی شناخت نادر حیسن دستی کے نام سے ہوئی ہے،جاں بحق ہونے والا شخص بھونگ کے علاقے کچہ راضی کا رہائشی بتایا جارہا ہے کھمبڑا پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو ٹی ایچ کیو اسپتال اوباڑو منتقل کردیا، اوباوڑو پولیس کا مزید کہنا تھا کے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں بہت جلد قاتل قانون کی گرفت میں ہو گا۔