PSL 7: ریکارڈ انگلش کرکٹرز لیگ کا حصہ، کونسی ٹیم میں کتنے انگلش کھلاڑی ہیں؟

PSL 7: ریکارڈ انگلش کرکٹرز لیگ کا حصہ، کونسی ٹیم میں کتنے انگلش کھلاڑی ہیں؟

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں ریکارڈ تعداد میں انگلش کرکٹرز شریک ہوں گےپی ایس ایل کے آج سے شروع ہونے والے ایونٹ میں مختلف فرنچائزز کی طرف سے مجموعی طور پر 23 انگلش کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وہ ٹیم ہوگی جس میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سب سے زیادہ 6 کھلاڑی شامل ہیں
پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے اسکواڈ میں پانچ پانچ انگلش کھلاڑی شامل ہیں جب کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کی بات کریں تو اس میں4 انگلش کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہےاسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم میں 2 انگلش کھلاڑی جب کہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیم میں بھی ایک انگلش کرکٹر شامل ہےواضح رہے کہ شائقین کرکٹ کے لیے جشنِ کرکٹ یعنی پی ایس ایل آج 27 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے جس کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی