ٹھاروشاہ:یوم وفات سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ عقیدت و احترام سے منایا گیا

ٹھاروشاہ:یوم وفات سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ عقیدت و احترام سے منایا گیا

ملک بھر کی طرح ٹھاروشاہ سمیت ضلع نوشہرو فیروز میں بھی یوم وفات سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ عقیدت و احترام سے منایا گیا �

ملک بھر کی طرح ٹھاروشاہ سمیت ضلع نوشہرو فیروز میں بھی یوم وفات سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ عقیدت و احترام سے منایا گیا اس موقع پر مختلف دینی جماعتوں سمیت سنی رابطہ کونسل کی جانب سے فردوس مسجد سے پریس کلب تک مدح صحابہ جلوس نکالا گیا .
جلوس نوشہروفیرو کی تاریخ کا سب سے بڑا مدح صحابہ جلوس تھا جلوس کی قیادت۔ قاری خالد رحمانی۔ مولانا سربلند صدیقی نے کی جلوس مرکز اہلسنت فردوس مسجد سے شروع ہوا اور شاہی بازار۔ٹھاروشاہ اسٹاپ۔ اللہ چوک اور اسپتال روڑ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی۔ جہاں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے مولانا سربلند صدیقی نے مطالبہ کیا کہ یوم وفات سیدنا ابوبکر صدیق رض پر ملک بھر میں عام تعطیل کی جائے۔اس موقع پر قاری خالد رحمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق رض نے اسلام کے لئے ہر قربانی میں پہل کی آج ان کے یوم وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں.