جتوئی کے نواحی علاقہ بستی نچرانی میں 22 سالہ لڑکی سے اوباش کی مبینہ زیادتی

جتوئی کے نواحی علاقہ بستی نچرانی میں 22 سالہ لڑکی سے اوباش کی مبینہ زیادتی

جتوئی کے نواحی علاقہ بستی نچرانی میں 22 سالہ لڑکی کو اوباش نوجوان نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا.

تھانہ جتوئی کی حدود میں 22 سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا متاثرہ لڑکی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تین نوجوانوں نے اسلحہ کے زور پر رات کر اغوا کرکے قریبی کھیتوں میں لے جاکر ایک نے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ دو نامعلوم افراد اسلحہ سے ڈراتے رہے اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوے اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے اور مبینہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ جتوئی پولیس نے میڈیکل کے بعد مقدمہ درج کرکے مبینہ ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے.