ماہہ بھی پاکستان میں فٹبال کو فروغ دینے کیلئے میدان میں آگئیں

ماہرہ بھی پاکستان میں فٹبال کو فروغ دینے کیلئے میدان میں آگئیں

پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی ملک میں فٹبال کو فروغ دینے کیلئے میدان میں آگئیں سابق برطانوی لیجنڈ فٹبالر مائیکل اوون ملک میں فٹبال کو فروغ دینے کے لئے 3 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں مائیکل اوون گزشتہ روز پاکستان پہنچے ہیں اور وہ بطور کامیاب جوان فٹبال ایمبیسیڈر کام کریں گے۔فٹبال اسٹار مائیکل اوون کے ساتھ مشہور شوبز شخصیات بھی پاکستان میں فٹبال کو دوبارہ روشن کرنے کے ایک اجتماعی مشن کے ساتھ اکٹھی ہوئی ہیں پاکستان میں فٹبال کو فروغ دینے کے لئے ماہرہ خان بھی آستینیں چڑھا کر میدان میں کود پڑیں ماہرہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کامیاب جوان پاکستان کے تحت ملک بھر سے فٹبال کے نئے ٹیلنٹ کو ڈھونڈنے کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ ڈرائیوکی پروموشنل ویڈیو شیئر کردی۔ویڈیو کے کیپشن میں ماہرہ نے لکھا کہ وہ اس حیرت انگیز اور زبردست اقدام کا حصہ بننے پر بہت خوش اور پرجوش ہیں ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کے نوجوان کو ہمت دی اور کہا کہ دنیا کو دکھائیں کہ آپ لوگ کتنے باصلاحیت ہیں ماہرہ خان نے لیجنڈ فٹبالر مائیکل اوون کو پاکستان آنے پر خوش آمدید بھی کہا اور لکھا کہ ہمارے خوبصورت ملک میں آپ کا استقبال ہے، انہوں نے کامیاب جوان پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا