بگ باس 15 فائنل، شہناز گِل کا آنجہانی دوست سدھارتھ کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ

شہناز گل بگ باس کے رواں سیزن کے فنالے میں اپنے آنجہانی دوست سدھارتھ شکلا کو خراجِ تحسین پیش کریں گی بگ باس سیزن 15 کا فنالے 29 اور 30 جنوری یعنی ہفتہ اور اتوار کی شب دکھایا جائے گا بگ باس کے حالیہ پرومو میں 13ویں سیزن کی کچھ جھلکیاں دکھائی گئیں جس میں شہناز کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے صارفین کے مطابق بگ باس کے میکرز نے یہ بہت اچھا فیصلہ کیا ہے واضح رہے کہ بگ باس 13 کے فاتح اداکار سدھارتھ شکلا گزشتہ برس ستمبر میں انتقال کرگئے تھے، سدھارتھ کی اچانک موت نے جہاں مداحوں کو صدمے میں مبتلا کیا وہیں ان کی قریبی دوست شہناز بھی کئی ماہ تک گہرے غم میں رہیں