ڈیڈیک چیئرمین ضلع پشاور انجینئر فہیم احمد خان خلیل کا پی کے 72 کے علاقہ مکینوں کے ہمراہ واپڈا ہائوس کے سامنے مظاہرہ

ڈیڈیک چیئرمین ضلع پشاور انجینئر فہیم احمد خان خلیل کا پی کے 72 کے علاقہ مکینوں کے ہمراہ واپڈا ہائوس کے سامنے مظاہرہ

ڈیڈیک چیئرمین ضلع پشاور وممبر صوبائی اسمبلی انجینئر فہیم احمد خان خلیل نے پی کے 72 کے علاقہ مکینوں کے ہمراہ واپڈا ہائوس کے سامنے مظاہرہ کیا.
مظاہرین نے واپڈ کی نااہلی کے خلاف شدید نعرے بازی کیں، ایم پی اے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تین سا لوں سے علاقے میں واپڈا کے مسائل ہے، پی کے 72 میں ہم نے 36 ہزار میٹر لگائے اور کنڈا کلچر کو ختم کیا اور بجلی چوری ختم کردی ہے، لیکن اس کے باوجود ہمیں بجلی مہیانہیں کی جارہی ہیں اور نہ ہی بجلی کے حوالے سے مسائل حل ہورہے ہیں، انہوں نے کہاکہ واپڈ کی کمٹمنٹ تھی کہ فوٹو بلنگ تاروں کی مرمت بائی فارکیشن اے بی سی کیبل ری کنڈکٹنگ وغیر کرینگے لیکن ا یسا نہیں ہوا علاقے میں بجلی مسائل نے جنم لیا اور اکثر اوقات ہفتوں ہفتوں بجلی غائب ہوتی جس کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں اور عوام ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ نے میٹر بھی لگوا دیے اور اس میں بجلی بھی نہیں آتی اور علاقے میں بجلی نہ ہونے سے علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے