سندھ پولیس نے بلاجواز پرامن مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا، فیصل سبزواری

سندھ پولیس نے بلاجواز پرامن مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا، فیصل سبزواری

فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے بلاجواز پرامن مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا ہے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری نے سعید غنی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلزپارٹی کے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا تھا انہوں نے کہا کہ شہید محمد اسلم پرامن انداز میں کالے بلدیاتی قانون کے خلاف ہونے والی ریلی میں شریک تھے ، ریلی میں بزرگ، خواتین، بچے اور بچیوں کی شرکت بلکل پرامن تھی فیصل سبزواری نے کہا کہ سندھ حکومت کے ماتحت جانبدار کرمنل فورس سندھ پولیس نے بلاجواز پرامن مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا ، طاقت کے وحشیانہ استعمال سے اراکین اسمبلی، خواتین، نوجوان، بزرگ اور بچے زخمی ہوئےمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سندھ حکومت کے بےحس وزیر اسپتالوں کے نام بتا کر جائز حقوق کیلئے کراچی کے ایک شہید ہونے والے انسان کی بے توقیری کر رہے ہیں